شائقین کرکٹ کیلئےاچھی خبر:پی سی بی کاپی ایس ایل 11کی تاریخوں کااعلان

0
7

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نےپی ایس ایل کے11 ویں ایڈیشن کی تاریخوں کااعلان کردیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نےامریکی ریاست نیویارک میں پاکستان سپر لیگ کے روڈ شو میں پی ایس ایل 11 کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ پاکستان سپر لیگ کے روڈ شو میں پی سی بی عہدیداروں اور قومی کرکٹرز نےبھرپور شرکت کی۔
چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا کہ پاکستان سپرلیگ کا گیارہواں ایڈیشن آئندہ سال 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل کو دنیا بھر میں کامیاب بنانے کیلئے ہرممکن کوششیں کررہے ہیں، پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہی ہیں، پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خوا فائدہ ملتا ہے۔

Leave a reply