شائقین کیلئے اچھی خبر:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2026کےوینیوزطےپاگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لئےوینیوزطےکرلیے۔
میگاایونٹ آئندہ سال7فروری کوشروع ہوگاجس کےلئے آئی سی سی نےبھارت اورشریک میزبان سری لنکا کےوینیوزفائنل کیےہیں۔بھارت کےشہراحمدآباد، دہلی، کولکتہ، چنئی اور ممبئی میزبانی کےلئے چنے گئے ہیں،جبکہ سری لنکامیں کولمبو اور کینڈی کے 2 سینٹرز ٹورنامنٹ کی میزبانی کرینگے۔
ایونٹ کافائنل 8مارچ کوبھارتی شہراحمدآبادمیں شیڈول ہے،اگرپاکستان فائنل میں پہنچاتومیچ سری لنکا کےشہرکولمبومیں ہوگا۔ٹورنامنٹ کا حتمی شیڈول آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔
پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان ہائبرڈ معاہدے کے تحت پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔















