آئی فون صارفین کیلئے اچھی خبر ،ایپل کا پاکستان میں آئی فونز بنانے کا فیصلہ

0
6

آئی فون صارفین کےلئےاچھی خبر ،ایپل نےپاکستان میں آئی فونز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے پاکستان میں آئی فونز کی تیاری شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ یہ پیشرفت حکومت کی جانب سے مجوزہ’’موبائل اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ فریم ورک‘‘ میں مراعات دینے کے بعد سامنے آئی ہے۔
انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے مطابق ایپل کو رعایتی نرخوں پر زمین فراہم کی جائےگی۔ایپل پرانے آئی فونز کو پاکستان میں ٹھیک کر کے دوبارہ برآمد کرے گا، جس سے پہلے سال 100 ملین ڈالر زرمبادلہ ملنے کی توقع ہے۔ حکومت کا ہدف ہے کہ پہلے سال موبائل فونز میں مقامی پرزہ جات کا استعمال 12 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد اور پھر 50 فیصد تک لے جایا جائے۔
انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے مطابق حکومت 1 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے فونز پر 6 فیصد تک ایکسپورٹ لیوی عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس سے حاصل ہونے والے 62 ارب روپے ٹیکنالوجی کی مقامی تیاری میں استعمال کیے جائیں گے۔ 50 سے 60 ہزار روپے والے فونز پر کوئی لیوی نہیں ہوگی۔

Leave a reply