صحافیوں کیلئے خوشخبری ! تنخواہوں اور سیکیورٹی کے مسائل کے حل کیلئے ڈیجیٹل پورٹل جلد لانچ ہو گا

0
7

پاکستان میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ اور حقوق کے لیے قائم کردہ کمیشن برائے تحفظِ صحافیان و میڈیا پروفیشنلز (CPJMP) نے اپنا باقاعدہ شکایتی نظام فعال کر دیا ہے۔
پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ، 2021 کے تحت شروع کیے گئے اس اقدام کا مقصد صحافتی برادری کو درپیش سیکیورٹی، ملازمت کے تحفظ اور تنخواہوں میں تاخیر جیسے سنجیدہ مسائل کا بروقت اور مؤثر حل فراہم کرنا ہے۔
فی الحال ایک عارضی اور عبوری انتظام کے تحت صحافی اپنی شکایات دستی (Manual) طور پر کمیشن کے پاس جمع کروا سکتے ہیں، تاہم جلد ہی ایک جدید اور ڈیجیٹل آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ پورٹل مکمل طور پر لانچ کر دیا جائے گا جس کے بعد ملک بھر کے میڈیا پروفیشنلز انٹرنیٹ کے ذریعے آسانی سے اپنی شکایات درج کروا کر داد رسی حاصل کر سکیں گے۔

Leave a reply