مہنگائی سےپریشان عوام کیلئے اچھی خبر:حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان

0
10

مہنگائی سےپریشان عوام کیلئے اچھی خبر،وفاقی حکومت نےآئندہ پندرہ روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
اوگرانےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کردیا،جس کا اطلاق یکم دسمبرسےآئندہ پندرہ روزکےلئے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں2روپےفی لیٹرکی کمی کی گئی جس کے بعدپیٹرول کی نئی قیمت 263روپے45پیسےفی لیٹرہوگئی،جبکہ ہائی سپیڈڈیزل 4.79روپےفی لیٹرسستاہونےکےبعدہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 279.65 روپےفی لیٹرہوگئی۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ حکومت نےلائٹ ڈیزل اورمٹی کےتیل کی قیمت بھی کم کردی ،لائٹ ڈیزل 7روپے3 پیسےفی لیٹرسستاکردیاگیا،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت163روپے77پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت میں1روپے48پیسےفی لیٹرکمی کردی گئی جس کےبعدمٹی کےتیل کی نئی قیمت192 روپے86پیسےفی لیٹرمقررکی گئی۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نومبر کے پہلے پندرہ روزکےلئے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 43 پیسے کااضافہ کیا گیا تھاجس کےبعدپیٹرول 265 روپے 45 پیسے فی لیٹرہوگیاتھاجبکہ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں3 روپے 2 پیسے فی لیٹراضافہ کیاگیاتھاجس کےبعد ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی تھی۔پھرحکومت کی جانب سےنومبرکےآخری پندرہ روزکےلئے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپےفی لیٹر اضافہ کیاگیاتھاجس کےبعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹرسےبڑھ کرنئی قیمت 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی تھی۔جبکہ پیٹرول کی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹربرقراررکھی گئی تھی۔

Leave a reply