طلبا کیلئے خوشخبری : سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

0
3

طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری،پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ صوبے کے تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے 10 جنوری تک بند رہیں گے۔
ذہن نشین رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے سکولوں میں 23 دسمبر سے 11 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا، جس پر اب نظر ثانی کرتے ہوئے اب ایک روزقبل22 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ فیصلہ سردی کی شدت اور طلبا کی صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور چھٹیوں کے دوران بہتر تیاری کے ساتھ اگلے تعلیمی سیشن کیلئے واپس آئیں۔
اس سے پہلے پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی سموگ کی شدت کے باعث سکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی تھی اور ا س حوالےسے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کوئی بھی تعلیمی ادارہ صبح پونے نو بجے سے پہلے نہیں کھولا جا سکے گا۔

Leave a reply