مہنگائی کےما رےعوام کیلئےخوشخبری:بجلی سستی ہونےکاامکان

0
6

مہنگائی کےما رےعوام کیلئے خوشخبری ،مہنگی بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں 72پیسےفی یونٹ سستی ہونےکاامکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹیڈ(سی پی پی اے-جی)نے رواں سال نومبر کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 72پیسے منفی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا کو دے دی ہے، جس کے تحت ملک بھر کے صارفین بشمول کے الیکٹرک کو پانچ ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کی واپسی متوقع ہے۔
سی پی پی اےکی ماہ نومبرکیلئےدرخواست پرنیپرا31دسمبرکوسماعت کرےگا۔
سی پی پی اےکی درخواست میں کہاگیاکہ نومبرمیں ڈسکوزکو7ارب 81کروڑ 30لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی،نومبرمیں بجلی کی فی یونٹ لاگت 6روپے 16 پیسے رہی ۔
درخواست میں مزیدکہاگیاکہ پانی سے39.16فیصدجبکہ مقامی کوئلےسے9.34فیصدبجلی پیداکی گئی، اور درآمدی کوئلے سے 5.06 فیصد اور گیس سے8.44فیصدبجلی کی پیداواررہی۔نومبرمیں درآمدی ایل این جی سے8.64فیصدبجلی پیداکی گئی۔ایک ماہ میں جوہری ایندھن سے25.23فیصدبجلی کی پیداواررہی۔

Leave a reply