ٹک ٹاکرز کیلئے خوشخبری: ٹک ٹاک میں 2 نئے کارآمد فیچرز کا اضافہ

ٹک ٹاکرز کیلئے خوشخبری، ٹک ٹاک میں 2 نئے کارآمد فیچرز کا اضافہ کردیاگیا۔
ٹک ٹاک میں کارآمد ایپ ڈیٹس کا اضافہ کر دیا گیا جو اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کو زیادہ سوشل بنا دیں گی۔ان میں سے ایک نیا فیچر شیئرڈ فیڈ کا ہے، یہ ایسی فیڈ ہے جس میں فرینڈز اور فیملی اکٹھے ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔اس فیڈ کو ڈائریکٹ میسجنگ کے ذریعے شیئر کیا جاسکے گا اور اس چیٹ میں شامل افراد کی دلچسپیوں پر مبنی مواد کو اس میں دکھایا جائے گا۔
ٹک ٹاک کے مطابق یہ اکٹھے مواد کو تلاش کرنے کا نیا ذریعہ ہے۔اس میں روزانہ 15 ویڈیوز کو دکھایا جائے گا ۔اس کے علاوہ ٹک ٹاک میں ایک نیا ڈیش بورڈ بھی بنایا گیا ہے، جہاں صارفین اپنی شیئرڈ لائیک ہسٹری اور دیگر ڈیٹا کو دیکھ سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق شیئرڈ فیڈ ٹول کو آنیوالے مہینوں میں دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔دوسراکارآمد اور مفید فیچر شیئرڈ کلیکشنز کا ہے۔یہ بھی شیئرڈ فیڈ جیسا ہی فیچر ہے، مگر اس میں مواد کو سیو کیا جاتا ہے۔اس ٹول سے صارفین ویڈیوز کو کلیکٹ، آرگنائز اور شیئر کرسکیں گے۔
آپ کو بس کسی ویڈیو کو سیو کرکے شیئرڈ کلیکشن لسٹ بنانا ہوگی اور پھر اسے کسی بھی فرد کو ڈائریکٹ میسج کے ذریعے بھیج سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر 16 سال یا اس سے زائد عمر کے صارفین کو دنیا بھر میں دستیاب ہوگا۔ٹک ٹاک کی جانب سے ہالی ڈے کارڈز بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں ،جن کو ڈائریکٹ میسجز میں بھیجا جاسکے گا۔یہ فیچر دسمبر کے آخر تک صارفین کو دستیاب ہوگا۔















