گوگل کا تیز رفتار جیمنائی 3 فلیش اے آئی ماڈل متعارف

گوگل صارفین کیلئے خوشخبری ،گوگل کا تیز رفتار جیمنائی 3 فلیش اے آئی ماڈل متعارف، یہ گوگل کا زیادہ تیز آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل ہے۔اسے تیز رفتاری سے کام کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔
درحقیقت کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بیشتر پروموٹس کیلئے یہ گوگل سرچ جتنا ہی تیز محسوس ہوتا ہے۔گوگل 3 فلیش اب جیمنائی ایپ میں ڈیفالٹ ماڈل کے طور پر کام کرے گا، البتہ جیمنائی 3 پرو کیلئے فاسٹ کی بجائے تھنکنگ ماڈل کو منتخب کرنا ہوگا۔
گوگل کے مطابق جیمنائی 3 پرو اب بھی ایڈوانسڈ میتھ اور کوڈنگ کیلئے بہترین انتخاب ہے، مگر کمپنی پراعتماد ہے کہ فلیش ماڈل دیگر تمام کاموں کیلئے بہترین ثابت ہوگا۔یہ جیمنائی 2.5 فلیش کے مقابلے میں بہت زیادہ بہتر ہے، بلکہ کچھ ٹیسٹوں میں تو یہ اوپن اے آئی کے جی پی ٹی 5.2 کے برابر ثابت ہوا۔جیمنائی 3 فلیش کو گوگل سرچ کے اے آئی موڈ میں بھی ڈیفالٹ ماڈل بنایا گیا ہے۔
گوگل کے مطابق اے آئی موڈ اب آپ کی ضروریات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکے گا اور آپ اس سے زیادہ مشکل سوالات پوچھ سکیں گے اور اس کے مطابق جواب فراہم کیا جائے گا۔















