اے آئی براؤزرز سے مقابلے کیلئے گوگل کروم میں اہم تبدیلی متعارف

گوگل صارفین کیلئے خوشخبری،اے آئی براؤزرز سے مقابلے کیلئے گوگل کروم میں اہم تبدیلی متعارف کروانےکی تیاری مکمل کرلی گئی۔
اے آئی براؤزرز میں مختلف اے آئی ایجنٹس صارف کی جانب سے مختلف ٹاسکس کو خودکار طور پر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جیسے جیسے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ویب براؤزرز کے درمیان مسابقت بڑھ رہی ہے، گوگل کی جانب سے کروم کی بالادستی کو برقرار رکھنے کیلئے نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اوپن اے آئی، پرپلیکسٹی اور دیگر کمپنیوں کے اے آئی براؤزرز سے مقابلے کیلئے گوگل نے اعلان کیا ہے کہ کروم میں نئی اپ ڈیٹس کے عمل کو تیز رفتار کیا جا رہا ہے۔
گوگل کے مطابق کروم کے نئے ورژن کو اب ہر 2 ہفتوں میں جاری کیا جائے گا۔اس عمل کا آغاز ستمبر 2026 سے ہوگا۔
گوگل کروم کے ہر نئے ورژن میں ویب براؤزر کے استحکام، رفتار اور استعمال میں آسانی سے جیسے پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ نئے شیڈول سے ویب پلیٹ فارم میں ہونے والی تبدیلیوں کی عکاسی ہوتی ہے اور اس سے لوگوں کو نئے ٹولز اور فیچرز تک فوری رسائی ملے گی۔یہ اقدام اس وقت کیا گیا ہے جب گوگل کروم کو اوپن اے آئی کے ویب براؤزر چیٹ جی پی ٹی اٹلس سے حقیقی مسابقت کا سامنا ہے۔















