گوگل کا صارفین کو شرمندگی سے بچانے کیلئے اہم فیچر متعارف

0
15

جی میل صارفین کیلئے خوشخبری، گوگل نے صارفین کو شرمندگی سے بچانے کیلئے اہم فیچر متعارف کرادیا۔
جی میل صارفین کی جانب سے جس فیچر کی مانگ طویل مدت سے کی جارہی تھی، بالآخر ٹیکنالوجی کمپنی نے اس کو جاری کر دیا۔اگر آپ نے بھی کم عمری میں انتہائی بچگانہ ای میل ایڈرس بنا ئے تھے، تو گوگل نےآپ کو اس شرمندگی سے بچانے کیلئے ایک اہم فیچر متعارف کروا دیا ہے۔
گوگل کے اکاؤنٹ ہیلپ پیج کے مطابق جی میل اکاؤنڈ ہولڈر اپنا موجودہ ای میل ایڈریس بدل سکیں گے اور ان کا ڈیٹا بھی محفوظ رہے گا،تاہم اپ ڈیٹ کی جو ہدایات ہیں، وہ صرف گوگل کے سپورٹ پیج کے ہندی ورژن پر موجود ہے، یعنی اس فیچر کا اجراابھی ہمسایہ ملک انڈیا میں شروع کیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ فیچر بتدریج تمام صارفین کو متعارف کروایا جائے گا، جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جی میل کی طرف سے یہ فیچر عالمی سطح پر پیش کیا جائے گا ،لیکن اس میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔انگریزی ورژن کے پیچ میں ای میل ایڈریس کے حوالے سے وہی ہدایات موجود ہیں ،جس میں واضح تھا کہ ای میل ایڈرس بدلا نہیں جا سکتا۔
دوسری جانب گوگل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Leave a reply