گوگل کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل جیمنائی 3 متعارف

0
30

گوگل کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،گوگل نے اپنا سب سے طاقتور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جیمنائی 3 متعارف کروا دیا ۔
یہ نیا اے آئی ماڈل صارفین کو جیمنائی ایپ اور اے آئی سرچ انجن انٹرفیس میں دستیاب ہے۔ذہن نشین رہے کہ جیمنائی 2.5 کو 7 ماہ قبل ہی جاری کیا گیا تھا اور اب اس سے بھی زیادہ جدید اور طاقتور لارج لینگوئج ماڈل متعارف کروایا گیا ہے۔گوگل کی جانب سے یہ نیا ماڈل اس وقت جاری کیا گیا ،جب گزشتہ دنوں اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 کو متعارف کرایا تھا۔
گوگل کے مطابق جیمنائی 3 میں ہم نے منطقی سوچ یا استدلال سے لیس اے آئی ماڈل میں نمایاں پیشرفت کی ہے،یہ اے آئی ماڈل ایسی گہرائی اور لطیف فرق کے ساتھ ردعمل ظاہر کرتا ہے، جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔جیمنائی 3 کے بیسک ماڈل کے ساتھ تحقیق میں زیادہ معاونت فراہم کرنیوالے ماڈل جیمنائی 3 ڈیپ تھنک بھی جاری کیا گیا ہے، جو گوگل اے آئی الٹرا کے سبسکرائبرز کو آئندہ ہفتوں میں دستیاب ہوگا۔
گوگل کے مطابق اب جیمنائی ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد 65 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے۔گوگل کی جانب سے جیمنائی پر مبنی پاور کوڈنگ انٹرفیس گوگل اینٹی گریویٹی بھی جاری کیا گیا ہے ،جو ملٹی ایجنٹک کوڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس میں چیٹ جی پی ٹی کے انداز کی پروموٹ ونڈو اور براؤزر ونڈو موجود ہوتی ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنی کے مطابق یہ ایجنٹ آپ کے براؤزر اور ایڈیٹر کے ساتھ کام کرکے بہترین ایپس بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Leave a reply