حکومت کابلھے شاہ ٹرین کی بحالی کا اعلان

ریل کے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری ،وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے ریل کے مسافروں کو نوید سناتے ہوئے بلھے شاہ مسافر ٹرین کی بحالی کا اعلان کر دیا ۔
وزیرریلوےنےاعلان کرتےہوئےکہاکہ بلھے شاہ ٹرین رواں سال 28 مئی سے دوبارہ چلائی جائے گی۔ اس ٹرین کی بحالی سے قصور اور پاکپتن کے درمیان سفر کرنیوالے ریل کے مسافروں کو بڑی سہولت ملے گی۔بلھے شاہ ٹرین کئی برسوں سےبند ہے، جس کی وجہ سے مقامی مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات ملک احمد خان سے ہوئی، ملاقات میں بُلھے شاہ ٹرین کی بحالی کی درخواست کی گئی، جس پر وزیر ریلوے نے یقین دہانی کروائی کہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرین کو دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔
دونوں رہنماؤں کےدرمیان ملاقات کے دوران قصور میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات ہوئی۔ 25 ایکڑ اراضی پر ایک بڑے پارک کے قیام کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ یہ منصوبہ وزیر اعظم شہباز شریف کے حلقے میں مکمل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ قصور ریلوے سٹیشن کی خوبصورتی اور اپ گریڈیشن کا بھی اعلان کیا گیا ہے، قصور ریلوےسٹیشن پر مسافروں کیلئے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وزیر ریلوےحنیف عباسی کے مطابق بلھے شاہ مسافر ٹرین قصور سے پاکپتن کے روٹ پر چلے گی۔ اس روٹ میں عثمانوالہ، کنگن پور اور منڈی احمد آباد کے اسٹیشن بھی شامل ہوں گے۔ یہ ٹرین 15 نومبر 2011 کو معطل کی گئی تھی،جسے اب تقریباً تیرہ سال بعد اسے دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے۔اس فیصلے پر مقامی تاجروں اور مسافروں نے اظہارِ مسرت کیا ہے۔















