حکومت نےپیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں55،55روپےکااضافہ کردیا

0
4

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کےباعث وفاقی حکومت نےپیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 55،55روپے کا بڑااضافہ کردیا۔وزرات خزانہ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پہلےپاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا تھا جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاتھااورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کردیاجاتاتھا،مگراب مشرق وسطیٰ کی صورتحال کےباعث وفاقی حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل کافیصلہ کیاہے۔
وزارت خزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔جس میں کہاگیاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک ہفتےکیلئےکیاگیاہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 55روپےفی لیٹراضافہ کیاگیاہے،جس کےبعدپیٹرول کی نئی قیمت321روپے17پیسےفی لیٹرمقررکی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاہےکہ ڈیزل کی قیمت میں55روپےفی لیٹراضافہ کیاگیاہے،جس سےڈیزل کی نئی قیمت 335روپے86پیسےفی لیٹرمقررکی گئی ہے۔

Leave a reply