حکومت کاپنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانہ کرنےکافیصلہ

0
5

حکومت ان ایکشن،پنجاب بھرمیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے عائدکرنےکافیصلہ کرلیا۔
صوبائی موٹروہیکل آرڈیننس 2025کی (چوتھی ترمیم)پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی،جس کےمتن میں کہا گیاکہ کالےشیشےرکھنےپر6ماہ تک قید اور 50ہزار روپے جرمانہ  ہوگا،جبکہ گاڑی میں سائرن لگانے پر 6 ماہ قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ کرنےکی تجویزدی گئی۔
ڈرائیور اور مسافروں کی جانب سے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ عائد ہوگا۔موٹر سائیکل سوار کے ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 ہزار روپے جبکہ تیز رفتاری کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل، کار اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر 20 ہزار روپے تک جرمانے کی تجویززیرغورآئی ۔اوور لوڈنگ کی صورت میں رکشہ اور موٹر سائیکل رکشہ پر 3 ہزار روپے جبکہ عام گاڑی پر 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
کمرشل ٹرانسپورٹ گاڑی کی اوور لوڈنگ پر 10 ہزار روپے جرمانہ مقررکیا گیا۔ ایک ہی غلطی بار بار دہرانےکی صورت میں موٹر سائیکل سوار پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگااوررکشہ پلیز پر 3 ہزار روپے جرمانہ کیاجائےگا۔عام گاڑی پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائدکیاجائےگا۔
ٹرانسپورٹ گاڑی پر 10 سے 15 ہزار روپے تک جرمانہ جبکہ غلط سائیڈ پر اوورٹیک کرنے کی خلاف ورزی پر بھی جرمانے تجویز کیے گئے ہیں۔

Leave a reply