حکومت سےمذاکرات کامیاب:گڈزٹرانسپورٹرزکاہڑتال ختم کرنےکااعلان

0
8

ٹرانسپورٹرز کے حکومت سے مذاکرات کامیاب، کراچی میں ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، گڈز ٹرانسپورٹرز نے 10روزہ احتجاج اور ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
مذاکرات میں طےپایاکہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی پیچیدہ شرائط ختم کی جا رہی ہیں اور ہر ڈویژن میں ٹرک اسٹینڈز بنائے جائیں گے۔ ڈرائیورز کے خلاف درج ایف آئی آرز ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
ٹرانسپورٹرز اور حکومت پنجاب کے درمیان مذاکرات کے بعد کمرشل گاڑیوں پر عائد جرمانے میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا گیا ۔ کمرشل گاڑیوں کا جرمانہ 15000 سے کم کر کے 4000 روپے کرنے پر اتفاق اور بسوں کے روٹس کے دورانیے میں بھی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، بس روٹ کا دورانیہ ایک سال کے بجائے 2 سال کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Leave a reply