حکومت کا عیدالفطرسےقبل ملازمین کوتنخواہیں اورپنشن دینےکااعلان

0
5

عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری،سندھ حکومت نے عیدالفطر  سے قبل ملازمین کو تنخواہیں اورپنشن دینےکااعلان کردیا۔
محکمہ خزانہ سندھ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی تاریخ جاری کردی۔ حکومت سندھ نے سرکاری ملازمین کوریلیف دینےکےلئے مارچ کی تنخواہیں اور مراعات عید سے پہلے ادا کرنےکافیصلہ کیاہے۔

عیدالفطر کے پیش نظر سندھ حکومت نےخصوصی فیصلہ کیاہےجس کےمطابق سرکاری ملازمین کو مارچ کی تنخواہ اور مراعات 16 مارچ کو ملیں گی۔ سندھ حکومت نے تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے۔
سندھ حکومت نے مارچ 2026 کی تنخواہیں اور پنشن قبل از وقت ادا کرنے کا اعلان کیاہے،تمام مسلم سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ادائیگیاں 16 مارچ کو ہوں گی ۔

Leave a reply