حکومت کاآئندہ 15روزکیلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنےکافیصلہ

0
17

وفاقی حکومت نےآئندہ پندرہ روزکیلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکافیصلہ کیاہے۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
وزارت پیٹرولیم سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق وفاقی حکومت نےآئندہ پندرہ روزکےلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔
نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول کی قیمت 253 روپے17 پیسے فی لیٹر برقرار رہےگی۔جبکہ ڈیزل کی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر برقرار رہےگی۔

Leave a reply