عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا اعلان

پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نئے نرخوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
دوسری جانب پٹرول کی قیمت میں بھی 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے اور ان کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔
آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہوگا؟نام سامنےآگیا
اگست 27, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاک چین سرحد آج سے تجارت اور سیاحت کے لیے کھول دی گئی
اپریل 1, 2024 -
خطرےکی گھنٹی بج گئی:پنجاب بھرمیں ڈینگی بےقابو
جولائی 19, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














