لاہور سمیت مزید آٹھ اضلاع میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ نافذ

0
28

منصوبہ برائے اصلاح نظام اراضی کی جانب سے لاہور سمیت صوبے کےمزید آٹھ اضلاع میں گرین پراپرٹی سریٹفکیٹ نافذالعمل ہوگا ۔
منصوبہ برائے اصلاح نظام اراضی،بورڈ آف ریو نیواورحکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھرمیں صارفین کو اراضی ریکارڈ میں بہتر ین خدمات کی یقینی فراہمی مسلسل جاری ہے اسی سلسلے میں عوام کی سہولت کے لیے پبلک اورپرائیویٹ سیکٹر میں ہر طرح کی جائیداد کے لیے بیس اضلاع کے بعد اب لاہور سمیت مزید آٹھ اضلاع گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، نارووال، منڈی بہاؤ الدین، گجرات اور وزیر آباد میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ نافذالعمل ہے۔ جبکہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کو صوبے بھر میں مرحلہ وار توسیع دی جا رہی ہے ۔
اس گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے نفاذکا مقصد عوام کی جائیداد کی حدود اور ملکیت کا تحفظ، خریدو فروخت میں ممکنہ فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ہے۔ کیونکہ یہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ پنجاب حکومت کی جانب سے تصدیق شدہ ہوگا ۔

Leave a reply