سانحہ گل پلازہ کامقدمہ سرکارکی مدعیت میں درج

کراچی کےگل پلازہ میں لگنےوالی آگ کامقدمہ سرکارکی مدعیت میں درج کرلیا گیا ۔
کراچی کےعلاقہ ایم اےجناح روڈپر واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کےواقعہ کو ایک ہفتہ بیت گیامگرابھی تک امدادی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔
گل پلازہ میں آتشزدگی کامقدمہ سرکاری کی مدعیت میں 8روزبعددرج کرلیا گیا۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیاگیا۔مقدمہ غفلت اورلاپرواہی کی دفعات کےتحت درج کیاگیا۔تحقیقاتی رپورٹ ابھی چونکہ آئی نہیں اس لیےمقدمہ نامعلوم افرادکے خلاف درج ہوا ہے۔ایف آئی آر میں تاحال کسی ایک کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔
مقدمےکےمتن میں کہاگیاکہ گل پلازہ میں حفاظتی انتظامات نہیں کیےگئے ،لائٹس اوردروازےبندتھےجس کی وجہ سےبڑاتقصان ہوا۔
دوسری جانب ٹیکنیکل و تحقیقاتی ٹیم نےڈپٹی کمشنر جنوبی کےہمراہ گل پلازہ کےگراونڈ فلور کا جائزہ لیاتحقیقاتی ٹیم کےارکان نےگل پلازہ کی عمارت کےاندرونی حصوں کی صورت حال دیکھی اورکمیٹی ارکان نےآتش زدگی کی نظر ہوئےسامان دیواروں دکانوں کا جائزہ لیا۔
واضح رہےکہ کراچی کےعلاقہ ایم اےجناح روڈپر واقع گل پلازہ میں آگ گزشتہ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کےقریب لگی ،آگ پلازےکےگراؤنڈفلورسےشروع ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتےپوری عمارت کواپنی لپیٹ میں لےلیا،خوفناک آتشزدگی سے عمارت کے کئی حصے گر گئے۔















