سانحہ گل پلاز ہ :سندھ حکومت کاجاں بحق افرادکےلواحقین کو1کروڑر وپے دینے کااعلان

0
18

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کے تمام متاثرین کی مکمل بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان کاکہناہےکہ اس حوالےسے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقدہوا،جس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر حسین ، سعید غنی، میئر اور دیگرشریک ہوئے۔
اجلاس کےدوران وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کاکہناتھاکہ گل پلازہ آتشزدگی میں جاں بحق افرادکےورثامیں امدادکی فراہمی کل سےشروع ہوجائےگی۔
اس موقع پردکھ کااظہارکرتےہوئے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کاکہناتھاکہ گل پلازہ میں لگنےوالی آگ پرشدیددکھ ہے،جانی نقصان سےکئی خاندان متاثرہوئےہیں،جبکہ تمام متاثرین ایک دم سےبےروزگارہوگئے، چاہتا ہوں تمام متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کروں۔
وزیراعلیٰ سندھ نےبتایاکہ صدرمملکت آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوزرداری نےمتعددبارگل پلازہ آتشزدگی کےمتاثرین کےلئےفون کرکےحالات کے بارےمیں اطلاعات موصول کیں۔پیپلز پارٹی قیادت چاہتی ہے کہ گل پلازہ کے تاجروں کو فوری بحال کیا جائے، پلازہ کے تمام متاثرین کو بحال کریں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کس طرح تمام متاثرین کی بحالی ہو، اس کا فیصلہ کرنا ہے، بتایاجارہاہےکہ گل پلازہ میں 1200 دکانیں ہیں، یعنی 1200 متاثرین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگنا بہت بڑا واقعہ ہے، فائرفائٹر اور ریسکیو کا عملہ 3جگہوں سے اندر جانے کی کوشش کررہے ہیں،اب تک 73 افراد لاپتہ ہیں، کوشش ہے لاپتہ افراد کا پتہ چل جائے۔
اس کے علاوہ مراد علی شاہ نے حکام کو ہدایت کی کہ ملبہ اٹھانے کا کام فوری شروع کریں، آگ لگنے کی فرانزک رپورٹ بنوائیں گےتاکہ معلوم ہو سکے آگ کیسے لگی، گل پلازہ واقعہ میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کو فوری معاوضہ دینا چاہتا ہوں۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے گل پلازا متاثرین کے لیے کمیٹی قائم کردی۔
خیال رہےکہ ریسکیوٹیموں نےہفتےکی رات کولگنےوالی آگ پرطویل جدوجہدکےبعدآج صبح قابوپالیاہے،جس کےبعدکولنگ کاعمل جاری ہے۔
واضح رہےکہ ابھی تک گل پلازہ میں آتشزدگی سے جاں بحق افرادکی تعداد21ہےاور73افرادلاپتہ ہیں،جس کی وجہ سےہلاکتوں کاخدشہ ہے۔

Leave a reply