پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے رابط ہوگیایانہیں؟ بیرسٹرگوہرنےخاموشی توڑ دی

0
21

تحریک انصاف کااسٹیبلشمنٹ سے رابط ہوگیایانہیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسٹیبلشمنٹ سےرابطےپرخاموشی توڑ دی ۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مخالفین کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں بہتر ہے صلح صفائی ہو لیکن حکومت ایک طرف ہاتھ ملائے دوسرے سے مکا مارے تو حالات بہتر نہیں ہوں گے، فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں۔ عمران خا ن سے ملاقاتیں ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، بانی سے تین بہنوں کو ملاقات کرنی ہے اور باقی لوگ یہاں اظہار یک جہتی کے لیے آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت پر الزامات نہیں لگنے چاہئیں، حکومت خیبرپختونخوا کو بھی ایسے کام نہیں کرنے چاہئیں، جس سے ان پر الزامات لگ جائیں اور جو لوگ الزامات لگاتے ہیں ان سے گزارش ہے ثبوت بھی لائیں۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ آپ کب تک سپرمین اور ونڈر بوائز کے انتظار میں رہیں گے، عدلیہ خدا کے لیے بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سنیں اور انصاف کریں، بشریٰ بی بی پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں پھر ان کو کیوں سزا دی گئی۔

Leave a reply