سربراہ سنی اتحادکونسل صاحبزادہ حامدرضاگرفتار،جیل منتقل

سربراہ سنی اتحادکونسل اورممبرقومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیاگیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ سربراہ سنی اتحادکونسل صاحبزادہ حامدرضاپولیس کومختلف مقدمات میں مطلوب تھےوہ 9مئی سمیت متعددکیسزمیں سزایافتہ بھی ہیں،جس پرکارروائی کرتےہوئےپولیس نےممبرقومی اسمبلی کو گرفتارکرکےفیصل آباد سینٹرل جیل منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کابتاناہےکہ پولیس صاحبزادہ حامدرضاکوعرصہ درازسےتلاش کررہی تھی،لیکن وہ گرفتاری سےبچ جاتےتھے۔
احتجاجی تحریکوں میں حساس اداروں پر حملہ ہوا تھا اس کی پاداش میں ان پر مقدمات درج تھے، مقامی عدالت نے 40 سال کی سزا سنائی تھی۔
یادرہےکہ صاحبزادہ حامدرضانےتحریک انصاف کےساتھ الحاق کیاتھاجس کے بعدایک الائنس بنایاگیاتھا جس کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کانام دیاگیاتھا ،صاحبزادہ حامدکو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری انفارمیشن کاعہدہ دیاگیاتھا۔جس سےاُنہوں نے رواں برس ستمبر میں استعفیٰ دےدیاتھا۔اس حوالے سے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا پارٹی ہدایات پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔















