گرمی کی لہر: اپریل کے اختتام تک پارہ مزید بڑھنے کی پیشگوئی

0
2

گرمی کی لہر،محکمہ موسمیات نے اپریل کے اختتام تک پارہ مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 30 اپریل تک ملک کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اپریل کے اختتام تک پارہ 45 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔لاہور، ملتان، اور فیصل آباد میں پارہ 40°C سے 44°C تک جا سکتا ہے۔جبکہ سندھ کےشہر لاڑکانہ، نوابشاہ اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 45°C کو چھو سکتا ہے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا اور بلوچستان کےمیدانی علاقوں میں شدید گرمی اور خشک ہوائیں چلنے کا خدشہ ہے۔

Leave a reply