لاہورکےمختلف علاقوں میں طوفانی بارش اورژالہ باری،جاتی سردی پھرلوٹ آئی

0
7

لاہورکےمختلف علاقوں میں طوفانی بارش اورژالہ باری سےجاتی سردی پھرلوٹ آئی ۔بادل برسنےکےنتیجےمیں نشیبی علاقےزیرآب آگئے۔
صوبائی دارالحکومت لاہورکےمختلف علاقوں میں بادل جم کربرس پڑے۔ایبٹ روڈ،لکشمی چوک،ڈیوس روڈ،کینال روڈ،شملہ پہاڑی اورگردونواح میں طوفانی بارش ہوئی،جبکہ کلمہ چوک ،گارڈن ٹاؤن،مسلم ٹاؤن،اقبال ٹاؤن،ٹاؤن شپ اورلبرٹی میں بھی تیزآندھی کےساتھ بارش ہوئی۔ٹھوکرنیازبیگ،رائیونڈ،پی آئی اے،کاہنہ میں بھی بادلوں نےخوب رنگ جمایا۔طوفانی بارش کےباعث نشیبی علاقےزیرآب آگئے۔
بارش کےباعث لیسکوکے200سےزائدفیڈرٹرپ کرگئے۔بجلی کاترسیلی نظام بری طرح متاثرہوا۔
محکمہ موسمیات نےآئندہ 24گھنٹوں میں مزیدبارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Leave a reply