پاکستان میں آئیکاسٹ 2025 کا انعقاد، اہم معاہدوں پر دستخط متوقع

0
17

خلا کی تسخیر ، پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس آئکاسٹ (ICAST) 2025 کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں 25 ممالک کی شرکت اور اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
پاکستان میں انٹرنیشنل کانفرنس آن ایپلیکیشنز آف سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ICAST–2025) کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق کانفرنس سپارکو اور انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی) کے اشتراک سے 18 تا 20 نومبر تک منعقد ہو رہی ہے۔ آئیکاسٹ 2025 میں آئی ای ای ای، آئی سی ای ایس سی او، اے پی ایس سی او، اسنیٹ اور این سی جی ایس اے سمیت اہم عالمی اداروں کے نمائندے شریک ہونگے۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ کانفرنس کا مرکزی موضوع پائیدار ترقی کیلئے خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کا کردار ہے جبکہ اس میں موسمی تبدیلی، غذائی تحفظ، آفات سے نمٹنے اور پائیدار انفراسٹرکچر پر خصوصی سیشنز ہوں گے۔
تین روزہ کانفرنس میں 5 پلینری سیشنز، 23 تکنیکی سیشنز اور 12 ماسٹر کلاسز شامل ہیں، اس کے علاوہ رویتِ ہلال کے سائنسی، مذہبی و تکنیکی پہلوؤں پر خصوصی سیشن بھی منعقد ہو گا۔

Leave a reply