ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’’اواتار:فائر اینڈ ایش ‘‘ کا پہلا ٹریلرریلیز

ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’’اواتار:فائر اینڈ ایش ‘‘ کا پہلا ٹریلرریلیزکردیاگیا۔
پنڈورا کی جادوئی دنیا پرجانے کو ہوجائیں تیار ، ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم’’اوتار تھری ‘‘ کی ریلیزہونے جارہی ہے۔
پنڈورا کی جادوئی دنیا پر جانے کیلئے تیار ہوجائیں کیونکہ پنڈورا کی سرسبز وادیوں، نیلےآسمان اور روشنی بکھیرتے درختوں کے پیچھے اب ایک نئی کہانی جنم لے رہی ہے۔ یہ کہانی ہے آگ کی،راکھ کی اور ایک بکھرتے خاندان کی۔ ہالی ووڈ کی کامیاب فرنچائز ’’اوتار‘‘ کی نئی فلم ’’ فائر اینڈ ایش ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
’ٹائٹینک‘ اور ’ٹرمینیٹر 2‘ جیسی فلموں میں اپنی سنیما کی جدت کے لیے مشہور جیمزکیمرون کی ہدایتکاری میں بننےوالی سائنس فکشن فلم اوتار،فائر اینڈ ایش‘2022 کی فلم’اوتار: دی وے آف واٹر‘ کا سیکوئل ہےاور یہ 2009 میں شروع ہونے والی ’اوتار‘کی کہانی کو آگےبڑھاتی ہے۔
250 ملین ڈالر کی کثیر لاگت سے بننے والی فلم’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ 19 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ پچھلی دونوں فلموں سے زیادہ بزنس کرے گی ۔















