ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نےکویت کوشکست دیکرچھٹی بارٹائٹل اپنےنام کرلیا

ہانگ کانگ سکسزمیں پاکستان کی بادشاہت برقرارگرین شرٹس نےکویت کوشکست دیکرچھٹی بارٹائٹل اپنےنام کرلیا۔
ہانگ کانگ سکسزکےفائنل میچ میں کویت نےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا،پاکستان نےپہلے کھیلتےہوئےمقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، ہدف کےتعاقب میں کویت کی ٹیم 92 رنز ہی بنا سکی۔اس طرح گرین شرٹس نے 43رنزسےٹائٹل جیت لیا۔شاہین سب سےزیادہ بارٹورنامنٹ جیتنےوالی ٹیم بن گئی۔
پاکستان کی جانب چھکوں کی برسات کرنےوالےکپتان عباس آفریدی 52 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، عبدالصمد نے42رنزکی اننگزکھیلی جبکہ خواجہ نافع 22 رنزفراہم کرسکےاور شاہد عزیز بغیر کوئی کھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئے۔
معاذ صداقت 10 اور محمد شہزاد 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔136رنزکےہدف کےتعاقب میں کویت کی ٹیم صرف 92رنزبنانےمیں کامیاب ہوئی۔
پاکستان ٹیم نےہانگ کانگ سکسزکاٹائٹل چھٹی باراپنےنام کیا۔قومی ٹیم نے 2011 میں ٹائٹل جیتا تھا۔















