
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نےگھریلوخواتین سمیت مزید ایک لاکھ 74 ہزار افراد کی فہرست تیارکرلی۔
ذرائع کےمطابق ایف بی آرنےایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست تیار کی ہے،جس میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ نان فائلرز میں سے زیادہ تر افراد کو نوٹس بھیجے جا چکے ہیں، جبکہ نان فائلرز کے شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن اور گھروں پر نوٹس ارسال کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کابتاناہےکہ ایف بی آرنےکہاہےکہ نان فائلرز دستاویزات کے ساتھ 3 سال کے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائیں گے۔















