سردی اورکتنے دنوں کی مہمان ہے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
5

سردی اور کتنے دنوں کی مہمان ہے؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بادلوں کا سسٹم داخل ہونے کے بعد نکل گیا ہے اور گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی، جس کے بعد اب موسم خوشگوار ہو گیا ، تاہم کچھ علاقوں میں آج بھی بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کاسلسلہ جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بیشتر حصوں میں سردی کی شدت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے، تاہم فروری کے وسط تک سردی کے اثرات برقرار رہنے کا امکان ہے۔فروری کے دوسرے ہفتے کے اختتام تک ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہنے کی توقع ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں یہ سلسلہ فروری کے آخر تک چل سکتا ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ فروری کے وسط کے دوران مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔

Leave a reply