خوشی ہےآج پنجاب میں ہراقلیت خودکومحفوظ تصورکرتی ہے،مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نوازنےکہاہےکہ خوشی ہےآج پنجاب میں ہراقلیت خودکومحفوظ تصورکرتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکرسمس تقریبات کےبہترین انتظامات پر اظہار اطمینان کرتےہوئے انتظامیہ اورپولیس کوکرسمس کےانتظامات پرشاباش دی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ مسیحی برادری کابےخوف وخطرکرسمس مناناباعث اطمینان ہے،خوشی ہےآج پنجاب میں ہراقلیت خودکومحفوظ تصورکرتی ہے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ ہرمینارٹی کاتحفظ اورمساوی حقوق ہما ری گڈگورننس کامعیارہے،پاکستان میں ہرفردکرسچن کمیونٹی کی خوشیوں میں شریک ہے،بھارت میں انتہاپسندکرسمس منانےپرحملےکرتےہیں۔















