بورڈ آف پیس میں دنیا کے بااثر رہنما شامل ، مزیداعلانات کئےجائیں گے،ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ بورڈآف پیس کی سربراہی میں کروں گا،اس میں دنیاکےطاقتوراورقابل احترام رہنماشامل ہیں۔ آنےوالےہفتوں میں مزیداعلانات کئےجائیں گے۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ’’سوشل ٹروتھ‘‘پرپیغام میں کہاہےکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےناقابل یقین ووٹ پردنیا کو مبارکباددیتاہوں،بورڈآف پیس کوتسلیم اوراس کی توثیق کردی گئی ہے،بورڈآف پیس کی سربراہی میں کروں گا،بورڈآف پیس میں دنیاکےطاقتوراورقابل احترام رہنماشامل ہیں۔یہ اقوام متحدہ کی تاریخ کی سب سےبڑی منظوری کے طور پرجائےگا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےپاکستان سمیت دیگرممالک سےاظہارتشکر کرتے ہوئےکہاکہ آنےوالےہفتوں میں بورڈکےممبران سمیت مزیداعلانات کئےجائیں گے،ہم سعودی عرب کوایف 35طیارےفروخت کریں گے، امریکا میں طویل ترین شٹ ڈاؤن کےذمہ دارڈیموکریٹس ہیں۔
اُنہوں نےمزیدکہاکہ جیفری ایبسٹین کیس سےمیراکوئی تعلق نہیں،جیفری ایبسٹین کےدوست ڈیموکریٹس تھے،جیفری ایبسٹین کیس کامسئلہ ہے ہمارا نہیں،امریکامیں ایک سال بعدکمپیوٹرچپس بنناشروع ہوجائیں گی،امریکامیں غیرقانونی تارکین وطن کےروپ میں جرائم پیشہ افرادآئے،جرائم کاگڑھ بننے والوں شہروں میں فوج بھیجیں گے،سیاٹل میں امن وامان کامسئلہ ہواتوفیفاورلڈکپ کےمیچ دوسرےشہرمنتقل کرینگے۔















