آئی سی سی ویمنز رینکنگ: لورا وولوارٹ پہلےنمبرپرآگئیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولوارٹ پہلےنمبرپرآگئیں۔
آئی سی سی نے ویمنزپلئیرزکی رینکنگ جاری کردی ،جنوبی افریقہ کی کپتان لوراوولوارٹ نمبرون ویمن بیٹربن گئیں،لوراوولوارٹ نےبھارت کی سمرتی مندھاناسےپہلی پوزیشن چھین لی،سمریتی مندھنا دوسرے نمبرپرچلی گئیں،آسٹریلیاکی ایلیس پیری تین درجےترقی کےبعد8ویں نمبرپرموجودجبکہ پاکستان کی سدرہ امین نے12 ویں پوزیشن لےلی۔بھارت کی ہرمن پریت کور4درجےترقی کےبعد14ویں نمبرپرآگئیں۔بھارت کی دپتی شرماتین درجےترقی کےبعد21ویں نمبرپرموجود ہیں۔
ویمنزبولرزمیں انگلینڈکی صوفی ایکسٹون پہلی پوزیشن پربراجمان ہیں،جبکہ جنوبی افریقہ کی ماریزین کیپ دودرجےترقی کےبعددوسرےنمبرپرآگئیں،ویمن ون ڈےآل راؤنڈرزمیں ایشلےگارڈنرکاپہلانمبرہے۔















