آئی سی سی:مینزپلیئررینکنگ جاری ،صائم ایوب کاپہلانمبربرقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نےمینزپلیئررینکنگ جاری کردی ،ٹوئنٹی آل راؤنڈرزمیں پاکستان کےصائم ایوب کاپہلانمبربرقرار، بیٹرزمیں بھارت کےابھیشک شرماپہلی پوزیشن پربراجمان ہیں۔
آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی بیٹرزمیں سری لنکاکےکوسال پریرادودرجےترقی کے بعد 7ویں نمبرپرموجود جبکہ پاکستان کےصاحبزادہ فرحان 11ویں نمبرپراور ساؤتھ افریقہ کےڈیوالڈبریوس دودرجےترقی کے بعد 12ویں نمبرپرآگئے۔بھارت کےشمبن گل 8درجےترقی کےبعد22ویں نمبرپربراجمان اورنیوزی لینڈ کے رابنسن18درجےترقی کےبعد23ویں نمبرپرموجودہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرزمیں بھارت کےوارون چکرورتھی کاپہلا نمبر برقرار جبکہ افغانستان کے راشد خان ایک درجےترقی کےبعددوسرےنمبرپرآگئے،نیوزی لینڈکےجیکب ڈفی6درجےترقی کےبعد تیسرے نمبرپرآگئےاورپاکستان کے ابراراحمد8ویں نمبرپرموجودہیں،شاہین آفریدی کارینکنگ میں13واں نمبرہے۔
آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرزمیں پاکستان کےصائم ایوب پہلےنمبرپرموجودہیں،افغانستان کے راشدخان ایک درجےترقی کےبعددوسرےنمبرپرآگئے۔















