آئی سی سی کا بنگلہ دیش کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ، میچز بھارت میں ہی ہونگے

آئی سی سی کا بنگلہ دیش کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ، میچز بھارت میں ہی ہوں گے۔
کرک انفو کے مطابق آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی درخواست مسترد کر دی ہے اور واضح کیا ہے کہ بنگلہ دیش کو اپنے تمام میچز بھارت میں ہی کھیلنا ہوں گے۔
ویب سائٹ کے مطابق اگر بنگلہ دیش نے بھارت جا کر میچز نہ کھیلے تو اسے پوائنٹس سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا کہنا ہے کہ گورننگ باڈی کی جانب سے کوئی الٹی میٹم موصول نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ بی سی بی نے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اپنے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔















