مجھے کچھ ہوا تو ایران کو مکمل تباہ کردیا جائےگا،صدر ٹرمپ

ایران کی جانب سے ملک میں پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں امریکی صدر سزا دینے کے بیانات کے بعد صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تہران حکومت کو تباہی کی وارننگ دے دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ اگر ایرانی حکومت نے مجھے قتل کیا تو ان کے ملک کو تباہ کردیا جائے گا۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران ایرانی دھمکیوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں وہ ایسا کچھ نہیں کرینگے تاہم میں نے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن پہلے ہی تیار کر رکھا ہے۔
دوسری جانب ایک امریکی اخبار نےواشنگٹن حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فیصلہ کن آپشنز چاہتے ہیں۔
امریکی اخبار نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی لڑاکا طیارے مشرق وسطیٰ پہنچ چکے ہیں،امریکی ائیرکرافٹ کیرئیربھی مشرق وسطی پہنچ رہا ہے۔
ایک حالیہ بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا تھا کہ ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران اموات اور نقصانات کیلئے امریکی صدر ٹرمپ ذمہ دارہیں۔ ان کا کہنا تھا ہم ملکی اور بین الاقوامی مجرموں کو سزا کے بغیر نہیں چھوڑیں گے۔
اُدھروائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ ایئر فورس ون مختصر پرواز کے بعد جوائنٹ بیس اینڈریوز واپس پہنچا، جہاں یہ تقریباً 0400 جی ایم ٹی پر لینڈ ہوا۔
صدر کے ہمراہ سفر کرنے والے صحافیوں کے مطابق ٹیک آف کے کچھ دیر بعد طیارے کے کیبن کی لائٹس چند لمحوں کے لیے بند ہو گئی تھیں۔















