
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر حکومت واقعی ملک میں اتفاقِ رائے پیدا کرنا چاہتی ہے تو اس کا آغاز عمران خان سے کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے قائد ہیں، اس لیے قومی معاملات پر پیش رفت کے لیے ان سے مذاکرات ناگزیر ہیں۔
فواد چوہدری نے زور دیا کہ سیاسی استحکام اور قومی مفاہمت کا راستہ تمام اہم سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لینے سے ہی نکل سکتا ہے۔















