اگر حملہ نہ کرتے تو ایران جلد ایٹم بم بنا لیتا،صدر ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےدعویٰ کیاہےکہ اگرحملہ نہ کرتےتوایران جلدایٹم بم بنالیتا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کااپنےبیان میں کہناتھاکہ جنگ میں ہم بہترین جارہے ہیں ،47سال سےقتل عام کیاجارہاتھاجس کوروکا ہے،اوبامانےنیوکلیئرڈیل میں ایران کوسب کچھ دےدیاتھا،ہم ایران میں اس وقت مستحکم پوزیشن میں ہیں۔
ٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ اگرہم حملہ نہ کرتےتوایران کےپاس جلد ایٹم بم ہوتا،پاگل لوگوں کےپاس ایٹم بم ہوتویہ نقصان دہ ہوسکتا ہے،ایران کےحملوں سےپہلے ہم نےایران پرحملہ کردیا،اوبامانےایران میں بدترین ڈیل کی تھی،ایرانی میزائلوں اورلانچرزکوتباہ کردیاگیاہے،ایران اپنےپڑوسیوں اوراتحادیوں کوبھی نشانہ بناتا رہا، ایران کنٹرول سےباہرہوگیاتھا،مزیدانتظارنہیں کرسکتےتھے۔
امریکی صدرکاکہناتھاکہ مجھےاپنی افواج پرفخرہے،طاقت کابہترین مظاہرہ کیا ہے،میں نےآتےہی اپنی فوج کومضبوط بنانےکیلئے کام کیا،ایران پر حملے اسے جوہری ہتھیارحاصل کرنےسےروکیں گے،حملوں میں کئی ایرانی رہنمامارے جاچکےہیں،حملوں نےایران کوجوہری معاملےپرکافی پیچھےہٹادیاہے،حملہ نہ کرتے تو 2ہفتوں کےاندرایران کےپاس ایٹمی ہتھیاربن چکےہوتے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ایران کی قیادت تیزی سےختم ہورہی ہے،ایران میں جوبھی لیڈربنناچاہتاہےانجام موت ہوتی ہے،ایران میں جنگی محاذپربہترین جارہےہیں ،کسی نےپوچھا10میں سےکتنےنمبردیں گےمیں نے کہا15نمبردوں گا۔















