7ارب ڈالرکےقرض پروگرام کےتحت آئی ایم ایف کی نئی شرائط سامنےآگئیں

7ارب ڈالرکےقرض پروگرام کےتحت بین الاقوامی مالیتی فنڈز(آئی ایم ایف) کی نئی شرائط سامنےآگئیں۔
آئی ایم ایف کی شرائط میں مقامی مینوفیکچرڈہائبرڈالیکٹریکل گاڑیوں پرٹیکس چھوٹ ختم کرنےکامطالبہ کیاگیا،آئی ایم ایف نےالیکٹرک بائیکس پربھی سیلزٹیکس چھوٹ ختم کرنےپرزوردیا۔
2026-27سےٹیکس چھوٹ ختم کرکے18فیصداسٹینڈرڈجی ایس ٹی لگانےکی تجویزدی گئی جبکہ 1800سی سی تک مقامی سطح پرتیارہائبرڈالیکٹریکل وہیکل پر8.5فیصدسیلزٹیکس ہے۔2500سی سی تک لوکل مینوفیکچرڈہائبرڈالیکٹریکل گاڑیوں پر12.75فیصدسیلزٹیکس ہے۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف نےوزارت صنعت وپیداوارسےبات چیت میں بھی ٹیکس چھوٹ خاتمےکامطالبہ کیا،لوکل مینوفیکچرڈپرسیلزٹیکس آٹھویں شیڈول سےنکال کرنارمل رجیم میں شامل کرنےکامطالبہ کیاگیا ،مقامی ہائبرڈگاڑیوں کو سیلز ٹیکس کےآٹھویں شیڈول کےتحت ٹیکس سےچھوٹ حاصل ہے۔لوکل مینوفیکچرڈ ہائبرڈالیکٹریکل گاڑیوں اوربائیکس پراگلےسال سےٹیکس چھوٹ ختم ہوگی۔















