آئی ایم ایف کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافےکامطالبہ

0
6

بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف)نےپیٹرول اورڈیزل فوری طور پر مہنگا کرنےکامطالبہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق آئی ایم ایف کاجائزہ مشن تیسرےاقتصادی جائزے کیلئے پاکستان کےدورےپرموجودہے۔ دورہ7ارب ڈالرکےای ایف ایف پروگرام کےتیسرےجائزےکاحصہ ہے،1.4ارب ڈالرکےآرایس ایف پروگرام کے دوسرےجائزےپربھی مذاکرات جاری ہے،پاکستان کومذاکرات کی کامیابی پربورڈمنظوری سے1.2ارب ڈالرملیں گے۔
ذرائع کےمطابق آج پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان ورچوئل مذاکرات کادورہوا۔آئی ایم ایف نےحکومت پاکستان سےپیٹرول اورڈیزل فوری مہنگا کرنےکامطالبہ کیا،حکومت پاکستان پیٹرول اورڈیزل پرکسی قسم کی سبسڈی نہ دے۔
ذرائع کاکہناہےکہ آئی ایم ایف نےتجویزدی کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا30جون تک 1468ارب کی لیوی کاہدف متاثرنہ ہو۔
ذرائع کابتاناہےکہ جولائی تادسمبر6ماہ میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں 822ارب روپےجمع ہوئے ،جولائی تادسمبرپیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 60فیصدسےزائدجمع ہوئی۔

Leave a reply