ایم ڈی آئی ایم ایف پاکستانی حکومت کی معاشی اصلاحات کی معترف

0
12

بین الاقوامی مالیتی فنڈز( آئی ایم ایف )کی ایم ڈی کرسٹالیناجارجیواپاکستانی حکومت کی معاشی اصلاحات کی معترف نکلیں۔
ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالیناجارجیواکاعالمی اقتصادی فورم ڈیوس میں اظہارخیال کرتےہوئےکہناتھاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی تہہ دل سےعزت کرتی ہوں، وزیراعظم پاکستان میں مثبت تبدیلی وترقی کیلئے سنجیدہ ہیں،شہبازشریف کسی کام کرنےکی ٹھان لیں تومکمل کرکےہی چھوڑتےہیں۔
کرسٹالیناجارجیواکامزیدکہناتھاکہ ملاقات میں اہداف کےحصول اورترقی کے مزیداہداف پرگفتگوہوتی ہے، آئی ایم ایف پاکستان کےساتھ مثبت اندازمیں کام کررہاہے،پاکستانی حکومت سنجیدگی سےاصلاحات کا نفاذ کررہی ہے،حکومتی اقدامات کےمثبت ثمرات موصول ہونےلگ گئےہیں۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کاکہناتھاکہ اقدامات کےنتائج واضح طورپرسامنےآرہےہیں،وسائل عوام کی زندگی بہتر کرنےکیلئےاستعمال کیےجاسکتےہیں۔

Leave a reply