آئی ایم ایف نےپاکستان کیلئے ایک ارب29کروڑڈالرقسط کی منظوری دیدی

0
9

بین الاقوامی مالیتی فنڈز(آئی ایم ایف )نےپاکستان کےلئےایک ارب 29 کروڑڈالرقسط کی منظوری دےدی۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈکےاجلاس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔جس کےمطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا پاکستان جائزہ کیلئےواشنگٹن میں اجلاس ہوا،جس میں پاکستان کےلئےتوسیعی فنڈسہولت کےتحت دوسرے جائزےکی منظوری دی گئی،منظوری کےبعدپاکستان کوایک ارب ڈالرفوری طورپرملیں گے۔
آئی ایم ایف کےاعلامیہ میں کہاگیاکہ موجودہ قرض پروگرام کی1.09ارب ڈالرکی قسط منظورہوئی ،موسمیاتی تبدیلیوں سےمتعلق آرایس ایف فنڈکی 20 کروڑڈالرکی پہلی قسط بھی منظورکرلی گئی،پاکستان کواس مدمیں 200ملین ڈالر حاصل ہوں گے،لچک اوراستحکام سہولت کےپہلےجائزےکی بھی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ پاکستان نےمعاشی اصلاحات پرموثرعمل درآمدکیا،سیلاب کےباوجودپاکستان میں معاشی استحکام برقراررہا،مالی خسارےمیں کمی اورعوامی مالیات میں بہتری آئی،مالی سال2025میں پاکستان نےایک اعشاریہ3فیصدبنیادی سرپلس حاصل کیا،پاکستان میں مہنگائی میں حالیہ اضافہ عارضی ہے۔پاکستان کےزرمبادلہ کےذخائربڑھ کر14اعشاریہ5ارب ڈالرتک پہنچ گئے۔
اجلاس میں آئی ایم ایف نےٹیکس اصلاحات اورآمدن میں اضافےپرزوردیا۔
آئی ایم ایف اعلامیہ کےمطابق پاکستان کوای ایف ایف موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط منظورکی گئی ،پاکستان نے37ماہ کاموجودہ قرض پروگرام ستمبر 2024میں حاصل کیاتھا،ای ایف ایف قرض پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی دوسری قسط مئی2025میں ملی تھی۔

Leave a reply