آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی

بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف)نےورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ کےمطابق حکومت پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے تخمینوں میں تضادات سامنے آگئے،موجودہ مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کا تخمینہ 3.2 فیصد ہے، آئی ایم ایف کی اکتوبر 2025 کے مقابلے جی ڈی پی میں 0.4 فیصد کمی کی نشاندہی،اگلے مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 4.1 فیصد رہے گی،عالمی بینک نے اس سال 3 فیصد، اگلے سال 3.4 فیصد گروتھ کی پیش گوئی کر دی۔
آئی ایم ایف کےمطابق 2027میں عالمی اقتصادی نمو3.2فیصدرہنےکی پیشگوئی ہے،بین الاقوامی شرح نمو گزشتہ سال اکتوبرکےاندازےسےزیادہ ہے،امریکاکی 2026کی اقتصادی نمو2.4فیصدمتوقع ہے،چین کی 2026کی شرح نمو4.5فیصدرہنےکاامکان ہے،2026میں عالمی جی ڈی پی نمو3.3فیصدرہنےکی توقع ہے۔















