صارفین کیلئے اہم خبر:موسم سرماکیلئےگیس کانیاشیڈول جاری

0
31

صارفین کیلئے اہم خبر، سوئی نادرن گیس کمپنی نےموسم سرماکےلئےگیس کانیاشیڈول جاری کردیا۔
سوئی نادرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے گیس کی سپلائی کو تین سلاٹوں تک محدود کر دیا ہے۔جس سے لاکھوں لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔
شیڈول کےمطابق گھریلوصارفین کو دن کے مخصوص اوقات میں ہی گیس ملے گی ،صارفین کو صبح ساڑھے5سے 8بجے تک گیس ملے گی ،صارفین کو دوپہر ساڑھے 11سےڈیڑھ بجے تک گیس ملے گی،جبکہ شام کو ساڑھے5سے ساڑھے8بجے تک گیس کی سپلائی ملے گی۔
صارفین کو 24گھنٹے میں سے صرف ساڑھےسات گھنٹےگیس ملےگئی،دن کے ساڑھے16گھنٹےعوام کو بغیرسوئی گیس کے گزارنے پڑیں گے۔ گیس صارفین اس بات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ وہ دن  میں اتناوقت گیس کے بغیر رہیں گے جس سے کھانا پکانے اور روزمرہ کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوں گی۔
گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور روز مرہ کے معمولات بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں جبکہ شہر بھر کے ہوٹل مالکان، ٹی اسٹالز اور تندور والے بھی پریشان ہیں۔

Leave a reply