عمران خان قومی ہیرو تھے، سیاسی ہیرو نہیں،سہیل احمد

پاکستان شوبزانڈسٹری کےسینئر اداکارسہیل احمدنےکہاہےکہ عمران خان کرکٹ کے ہیرو ضرور تھے، تاہم وہ انہیں سیاسی ہیرو کے طور پر نہیں دیکھتے۔
حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران سہیل احمد نے کہا کہ عمران خان ایک ہیرو ہیں اور اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں۔
ان کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی اس بات سے اختلاف نہیں کر سکتے کہ عمران خان ایک قومی ہیرو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہیرو اپنی جگہ ہیرو ہی رہتا ہے، جبکہ عمران خان اب کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔
سہیل احمد کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان ہمیشہ پسند رہے، تاہم وہ انہیں سیاسی ہیرو تصور نہیں کرتے اور محض سیاسی اختلاف کی بنیاد پر کسی سے نفرت کو درست نہیں سمجھتے۔
سینئر اداکار کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے، جہاں صارفین اس پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔















