عمران خان کےآنکھوں کےمعائنہ سےمتعلق میڈیکل رپورٹ سامنےآگئی

0
5

عمران خان کےآنکھوں کےمعائنہ سےمتعلق میڈیکل رپورٹ سامنےآگئی۔
ذرائع کےمطابق پہلےانجکشن کےبعدڈاکٹروں نےچیک کیاتوبینائی میں بہتری نظرآئی،انجکشن لگانے کے اچھےنتائج آئے،مزیددوانجکشن لگائےجائیں گے،عمران خان کی آنکھ کی اینجیوگرافی کرنےکی تجویزبھی زیرغورآئی ،ڈاکٹرکےتجویزکرنےپرابھی یادوسراانجکشن لگانےکےبعداینجیوگرافی کرائی جاسکتی ہے۔
ذرائع کابتاناہےکہ پہلاانجکشن 25جنوری کولگایاگیا،جبکہ دوسرا25فروری کولگایاجائےگا،آنکھ کی سوجن550پرتھی،جو انجکشن کےبعد350پرآگئی ہے۔
دوسری جانب عمران خان کےمعالج ڈاکٹرعاصم یوسف کاکہناہےکہ کل رات پونے10بجے2ڈاکٹرزنےبات کی جوعمران خان کاعلاج کررہے ہیں، ڈاکٹرزنےمجھ سےتقریباً40منٹ تک بات چیت کی ،ڈاکٹرخرم مرزا سے درخواست کی وہ بھی فون کال میں شامل ہوں اوربریفنگ لیں،ڈاکٹرزنےتفصیلاً بتایاکہ کب سےبانی کودیکھ رہےہیں اورکیاڈائیگنوسٹ کیاہے۔
ڈاکٹرعاصم یوسف نےمزیدکہاکہ ڈاکٹرزنےتفصیلاً بتایاکہ وہ کیاآگےبانی پی ٹی آ ئی کاکیاعلاج کررہےہیں، ڈاکٹرنےبتایاکہ انہوں نےکل دوپہرعمران خان کا معائنہ کیا،بانی پی ٹی آئی کی طبیعت پہلےسے بہترہے ،ڈاکٹرزنےعمران خان کی آنکھ بہتراوربینائی میں بھی بہتری کابتایا،دل توچاہتاہےکہ ڈاکٹرزکی گفتگودرست ہولیکن تصدیق کرسکتاہوں نہ تردید،بانی پی ٹی آئی کوخوددیکھاہےنہ ان سےکوئی بات چیت ہوئی ہے، عمران خان کی فیملی کی جانب سےنامزدڈاکٹرزبھی معائنہ نہیں کرپائے،حکام سےدرخواست ہے مجھے یاڈاکٹرفیصل سلطان کوبانی سےملنے دیا جائے،درخواست ہےجوبھی آگےعلاج ہوناہےوہ شفاانٹرنیشنل ہسپتال میں ہو۔

Leave a reply