عمران خان کی خرابی صحت کوچھپاناطبی دہشتگردی اورمیڈیکل ٹیرارزم ہے،سہیل آفریدی

0
3

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نےکہاہےکہ عمران خان کی خرابی صحت کو چھپانا طبی دہشتگردی اورمیڈیکل ٹیرارزم ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئے کہناتھاکہ میرے لیڈر کو ہفتے کی رات جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔سوال یہ ہے عمران خان کی صحت کی حالت یہاں تک کیوں پہنچی کہ ان کو ہسپتال لے جانا پڑا۔بانی کی بیماری کو کیوں چھپایا گیا۔عمران خان کی صحت بارے ان کی فیملی کو کیوں نہیں بتایا گیا۔حالات اگر اتنے سنگین تھے تو بتایا کیوں نہیں گیا۔بانی کے ذاتی معالج کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہفتے سے لیکر آج تک اس بات کو کیوں چھپایا گیا اسکے پیچھے کیا مقاصد ہیں۔عمران خان کی زندگی کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے۔بانی کی زندگی کے ساتھ مذاق قوم برداشت نہیں کرے گی۔ضروری ہے کہ عمران خان کی فیملی، پارٹی اور وکلا کی ملاقات کرائی جائے۔حالات کو مزید سنگینی سے بچانے کیلئے ملاقات کرائی جائے۔
سہیل آفریدی کاکہناتھاکہ ہمیں ان لوگوں پر بلکل اعتماد نہیں۔بانی کو ناحق قید رکھا گیا ہے۔عمران خان پر ایک قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے۔فیملی کو اطلاع کئے بغیر مذاق کیا گیا ہے۔بانی اور انکی فیملی کو حکومت پر بلکل اعتماد نہیں۔عمران خان کی خرابی صحت کو چھپانا طبی دہشت گردی اور میڈیکل ٹیرارزم ہے۔ہر انسان کا بنیادی حق ہے وہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کر ائے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ جو بھگوڑا لندن بھاگ گیا تھا جعلی طریقے سے پلیٹ لیٹس گرے تھے اسکے لئے پوری دنیا سر پر اٹھائی گئی۔میڈیا کو بانی کی صحت پر آواز اٹھانی چاہیئے۔میں عمران خان کی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہوں۔بانی کی صحت کے حوالے سے پوری قوم غصے میں ہے۔جس طرح ایک تصدیق شدہ چور کیلئے آواز اٹھائی گئی اسی طرح عمران خان کے حوالے سے آواز اٹھائی جائے۔

Leave a reply