عمران خان کی شفاہسپتال منتقلی:درخواست کےاعتراضات دور کرنے کیلئے مہلت دینے کی استدعا منظور

0
6

اسلام آبادہائیکورٹ نےعمران خان کی شفاہسپتال منتقلی کی درخواست کے اعتراضات دورکرنے کےلئے مہلت دینےکی استدعامنظورکرلی ۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نے ڈاکٹر عظمیٰ کی درخواست پرسماعت کی ۔درخواست گزارکےوکیل عزیر بھنڈاری عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل عزیر بھنڈاری نے کہاکہ رجسٹرارآفس نےکچھ اعتراضات لگائے ہیں، عدالت آئندہ ہفتے کیس لگا دے ہم اعتراضات دور کر دیتے ہیں۔
جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ آپ کی جانب سے مختلف درخواستیں ایک ہی طرح کی دائر ہوئی ہیں۔
وکیل عزیر بھنڈاری نےعدالت کوبتایاکہ اس پٹیشنر نے اور کوئی درخواست اس طرح کی دائر نہیں کی۔
جسٹس انعام امین منہاس نےکہاکہ رجسٹرار آفس سے پوچھ لیتے ہیں اس طرح کی کتنی درخواستیں زیر التوا ہیں، عدالت نے رجسٹرار آفس کو رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Leave a reply