2025میں وفاقی کابینہ کےمحض 18اجلاس ہوئے،اہم تفصیلات سامنےآگئیں

2025میں وفاقی کابینہ کےمحض 18اجلاس ہوئے،اہم تفصیلات سامنےآگئیں۔
تفصیلات کےمطابق رواں سال دسمبرتک ملک کےسب سے بڑےانتظامی فورم کےصرف18اجلاس ہوئے ،وفاقی کابینہ نےمعمول کےانتظامی فیصلوں کےعلاوہ اہم نوعیت کےفیصلوں کی منظوری دی۔
جنوری 2025میں وفاقی کابینہ کےسب سےزیادہ 4اجلاس منعقدہوئے،فروری میں کوئی اجلاس نہیں ہوا۔جبکہ مارچ میں2اجلاس ہوئے۔اپریل اورمئی کےمہینےمیں وفاقی کابینہ کامحض 1،1اجلاس طلب کیاگیا۔
2025میں کابینہ کے2اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اور6اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوئے،وزیراعظم شہباز شریف نےنومبرمیں آذربائیجان سےآن لائن وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کی۔
وفاقی کابینہ نے27آئینی ترمیم کےمسودےاورفیلڈمارشل عہدےپرترقی کی منظوری دی۔کابینہ نےزرعی وکلائمیٹ ایمرجنسی کےنفاذاورتحریک لبیک پرپابندی جیسےاہم فیصلے کیے۔
اہم انتظامی فیصلوں میں پاورسیکٹرکےگردشی قرض کوختم کرنےکاپلان شامل تھا،جبکہ 30جنوری کو اجلاس میں قومی ہوابازوں سےمتعلق بیان کی تحقیقات کافیصلہ کیاگیا۔















